بھکر ،ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائی سکول ڈگر شادہ میں سولر سسٹم کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا

76
بھکر ، پولیو کے خاتمہ کیلئے سوسائٹی کے تمام افراد اور بچوں کے والدین پولیوٹیموں سے بھرپور تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر

بھکر۔ 04 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی جانب سے ضلع کے ایجوکیشن سیکٹر میں توانائی کے متبادل ذرائع کے فروغ کے حوالہ سے اقدامات تیز رفتاری کیساتھ جاری ہیں ۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے گورنمنٹ ہائی سکول ڈگرشادا میں سولر سسٹم کا باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا ہے ۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن شبیر احمد،ڈی ای او سکینڈری منیر اولکھ ،ڈی ای او ایلمنٹری (زنانہ) نگہت جمیل ،سکول پرنسپل ظفر اقبال اولکھ اور سکول کے اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ ضلع کے سکولوں کو سولرائزیشن کی طرف لے کر جارہے ہیں جس سے بجلی کی لاگت میں کمی اور لاکھوں روپے کی ماہانہ بچت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ منفرد اقدام ہم دیگر سکولوں کیلئے بھی اٹھا رہے ہیں جس کی بدولت سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے ماہانہ کی بچت سمیت سکولوں میں بہتری و بحالی کے کاموں میں خاطر خواہ مدد حاصل ہوگی۔ علاؤہ ازیں سکولوں میں تدریسی نظام اور بیوٹی فکیشن سمیت دیگر انتظامی امور کی بہتری میں بھی بھرپور معاونت حاصل ہوگی۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے سکول انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور طلباء میں یونیفارم بھی تقسیم کئے۔