24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھکر ،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت بریسٹ فیڈنگ ویک کے حوالے سے...

بھکر ،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت بریسٹ فیڈنگ ویک کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

- Advertisement -

بھکر۔ ۔۔۔ 27 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت بریسٹ فیڈنگ ویک کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی ارشد وٹو، سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ، محکمہ صحت کے افسران، ماہرینِ صحت، خواتین و بچوں کی نگہداشت سے متعلقہ اداروں کے نمائندگان اور این جی اوز کے افراد نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد ماں کے دودھ کی اہمیت، اس کے فوائد اور معاشرتی سطح پر آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات پر غور کرنا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ ماں کا دودھ نومولود بچوں کی صحت، جسمانی و ذہنی نشوونما اور قوتِ مدافعت کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ نہ صرف بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ معاشرے میں صحت مند نسل کی تشکیل میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ بریسٹ فیڈنگ ویک کے دوران اسکولز، مراکز صحت اور کمیونٹی لیول پر بھرپور آگاہی مہم چلائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مائیں اور گھرانے اس پیغام سے مستفید ہو سکیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں