بھکر۔۔۔۔ 05 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کی سیکٹر وائز جاری ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ نے بریفنگ میں بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری کیساتھ کام جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے متعلقہ تعمیراتی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کو معیاری انداز میں جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ترقیاتی سکیموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کا بطور خاص خیال رکھا جائے۔ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ نے ہائی ویز،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور بلڈنگز سمیت دیگر مختلف جاری سکیموں پر عملدرآمد کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔