29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھکر ،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کاروائی، ڈکیتی و راہ زنی کی وارداتوں...

بھکر ،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کاروائی، ڈکیتی و راہ زنی کی وارداتوں میں شامل خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

- Advertisement -

بھکر۔ 05 مئی (اے پی پی):کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے بھکر میں کاروائی کرتے ہوئے 18 سے زائد ڈکیتی ،راہزنی ،چوری کی وارداتوں میں شامل خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا ۔تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی بھکر پولیس کے افسران و ملازمان مجرمان اشتہاریکی گرفتاری کے سلسلہ میں چکنمبر 27 علاقہ تھانہ صدر بھکر میں موجود تھے

کہ اسی دوران دو موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی ملزمان نے رکنے کی بجائے سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے پولیس ملازمین پر فائرنگ کر دی۔حفاظت حق خود اختیاری کے تحت پولیس نے اپنی جان بچاتے ہوئے اکا دکا ہوائی فائرنگ کی ،فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سرچ اپریشن کیا گیا تو ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار ہوا جسکی شناخت محمد علی عرف بھیا ولد زکریا سکنہ بوستان کالونی ضلع لاہور معلوم ہوئی اور جب ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو 18 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

- Advertisement -

ڈکیت کے قبضے سے موٹر سائیکل اور پسٹل بھی برامد ملزم محمد علی عرف بھیا مقدمہ نمبر 483/25 تھانہ فیصل ٹاؤن ضلع لاہور سے ڈکیتی کے جرم میں گرفتار تھا جو وہاں سے فرار ہو چکا تھا۔ بقیہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلیے مقامی پولیس کی مدد سے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ناکہ بندیاں کرادی گئی ہیں۔زخمی ڈکیت کو علاج معالجے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بھکر پہنچا دیا گیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592689

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں