27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھکر ، جشن آزادی مارکہ حق کے موقع پر شاندار موٹر سائیکل...

بھکر ، جشن آزادی مارکہ حق کے موقع پر شاندار موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نےقیادت کی

- Advertisement -

بھکر۔ ۔۔۔ 14 اگست (اے پی پی):بھکر میں جشنِ آزادی کے موقع پر شاندار بائیکس ریلی کا انعقاد کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں بھکر شہر میں ایک شاندار بائیکس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان اور ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے مشترکہ طور پر کی۔ ریلی میں پولیس فورس، پیرا فورس، ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں،

میڈیا نمائندوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم تھامے، حب الوطنی کے نعرے بلند کرتے ہوئے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت اور اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا۔ یہ بائیکس ریلی ڈی سی آفس بھکر سے روانہ ہوئی اور شہر کے مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے تھل یونیورسٹی مین گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے قومی ترانے کی گونج میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر ڈی پی او بھکر کا کہنا تھا کہ "جشنِ آزادی پاکستان کی تاریخ کا روشن دن ہے، ہمیں اس عزم کو تازہ کرنا ہے کہ وطن کی حفاظت، قانون کی پاسداری اور عوام کی خدمت ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہے گی، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیں تاکہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر مزید آگے بڑھایا جا سکے

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں