بھکر۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):بھکر ، موٹرسائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیے گئے۔
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد عبداللہ لک نے جھنگ موڑپر شہریوں کو موٹر سائیکل سواری کے دوران پیش آنے والے ٹریفک حادثات سے انسانی جان کی حفاظت کیلیے ہیلمٹ کے فوائد بتائے اور ان میں مفت تقسیم کیے۔
ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کے استعمال سے مہلک حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔ ہیلمٹ کا استعمال انسانی جان کے ضیاع اور مستقل معذوری سےمحفوظ رکھتاہے۔