24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھکر ، پولیو کے خاتمہ کیلئے سوسائٹی کے تمام افراد اور بچوں...

بھکر ، پولیو کے خاتمہ کیلئے سوسائٹی کے تمام افراد اور بچوں کے والدین پولیوٹیموں سے بھرپور تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

بھکر۔ 09 مئی (اے پی پی):پاکستان میں پولیو جیسی موذی مرض کے خاتمہ کیلئے سوسائٹی کے تمام افراد علمائے کرام اور بالخصوص بچوں کے والدین ہیلتھ ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرمحمد اشرف کو سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نے بریفنگ میں بتایا کہ 26تا30 مئی تک جاری رہنے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 365862بچوں کو پولیوسے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلوائے جائیں گے اس سلسلہ میں 1500 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر سی ای او صحت و آبادی ڈاکٹر مظہر عباس بلوچ نےبریفنگ میں بتایا کہ 42یونین کونسلز میں تمام تر عملے کی تعیناتی و تربیتی سیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مقررہ شیڈول کے تحت شروع ہونیوالے ٹریننگ سیشن کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم کڑی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھے گی ۔اجلاس میں اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر اور دیگر ہیلتھ افسران بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594914

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں