بھکر ، کالج میں ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کے طالبہ طالبات کے لیے مفت کلاسز کا اجراء کیا جا رہا ہے، پرنسپل

114

بھکر۔ 17 فروری (اے پی پی):گورنمنٹ کالج بھکر پنجاب کا سب سے بہترین ادارہ اور پوزیشن ہولڈر طلبا کا انتخاب ہے۔یہاں کے طلبا بورڈ اور یونیورسٹی سمیت مختلف مقابلوں میں صوبائی سطح پر پوزیشنیں حاصل کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اطہار گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے معزز اساتذہ پروفیسر امان اللہ کلیم، پروفیسر راحیل عدنان نیازی، پروفیسر افتخار احمد بشر اور پروفیسر راؤ ساجد اقبال نے پری ایف ایس سی/ایف اے کلاسز کی ایڈمیشن کمپئین کے سلسلے میں گورنمنٹ سیکنڈری سکول انارشاہ کے دورے کے موقع پر کیا۔دورے کے دوران پروفیسرز نے طلبہ سے ملاقات کی اور انہیں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر میں دستیاب معیاری تعلیمی سہولیات، شاندار تدریسی نظام اور روشن مستقبل کے امکانات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ میٹرک کے امتحانات کے فوراً بعد پری ایف ایس سی اور پری ایف اے کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے، جن کی رجسٹریشن جاری ہے۔مزید برآں گورنمٹ کالج بھکر میں ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کے طلباو طالبات کے لیے مفت کلاسز کا اجراء کیا جارہا ہے۔اساتذہ نے تعلیمی میدان میں کامیابی کے لیے محنت، مستقل مزاجی اور درست تعلیمی راہ کے انتخاب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر میں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم یافتہ پی ایچ ڈی فیکلٹی، جدید تدریسی طریقے، ایئر کنڈیشنڈ کلاس رومز، موثر ٹیسٹ سسٹم، اور کیریئر کونسلنگ کی سہولت حاصل ہے۔مزید برآں، کالج میں جدید سائنس لیبز، وسیع لائبریری، ہاسٹل، اور ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی موجودہے تاکہ طلبہ کو ایک مکمل اور مثالی تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔

کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے شاندار مواقع بھی مہیا کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما کو یقینی بنایا جا سکے۔طلبا نے اس معلوماتی سیشن میں گہری دلچسپی لی اور اپنے سوالات پیش کیے، جن کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔ سکول انتظامیہ نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے طلبہ کے لیے ایک بہترین رہنمائی کا ذریعہ قرار دیا۔یہ دورہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کی ایڈمیشن کمپئین کا حصہ تھا، جس کا مقصد طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی مواقع اور بہتر تعلیمی مستقبل کے امکانات سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ اپنے کیریئر کے بہترین فیصلے کر سکیں