- Advertisement -
بھکر۔ 21 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نےممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کے سلسلہ میں دفعہ 144 کا حکم نامہ جاری کردیا ۔
دفعہ 144 کے حکمنامہ کے تحت پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے ایک مقام پر جمع ہونے،جلوس اور ریلی نکالنے، سڑکوں پر تقاریر ، کارنر میٹنگ کے انعقاد ، کسی بھی پارٹی، گروپ کی جانب سے نعرہ بازی کرنے اور ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔حکمنامہ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ حکمنامہ نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا اور 26 نومبر 2024 تک جاری رہے گا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527893
- Advertisement -