بھکر پولیس قتل کے ملزمان کو 25 25 سال قید و جرمانے کی سزا دلوانے میں کامیاب

177
بھکر پولیس قتل کے ملزمان کو 25 25 سال قید و جرمانے کی سزا دلوانے میں کامیاب

بھکر، 01 دسمبر (اے پی پی):بھکر پولیس قتل کے ملزمان کو25،25سال قید و جرمانہ کی سزا دلوانے میں کامیاب۔تھانہ صدر دریا خان کے تفتیشی انسپکٹر غلام شبیر عباسی نے مقدمہ نمبر05/23 بجرم،302/34,148,149 ت پ تھانہ صدر دریا خان میں قتل کے ملزمان حبیب اللہ

،مردان اور غلام محمد کو اچھی تفتیش کرنے اور تمام تر شواہد کو بر موقع لانے اور اچھی پراسیکیوشن ٹھوس ثبوت پیش کرنے پر بعدالت جناب ایڈیشنل اینڈ سیشن جج صاحب بھکر نے 03 ملزمان کو مقدمہ ہذا میں25،25 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنائی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان نے ڈی ایس پی لیگل جاوید اقبال جسرا اورتفتیشی آفیسر انسپکٹر غلام شبیر عباسی اور اس کی ٹیم کو مقدمہ میں اچھی تفتیش اور ٹھوس شہادت دینے اور ملزمان کو سخت سزا دلوانے پر شاباش دی۔

اور آئندہ بھی اس جوش اور جذبہ سے اچھے کام کرنے کی ہدایت کی ایسے محنتی پولیس افسران پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لیے عزت افزائی کا باعث ہیں۔