بھکر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 04 اشتہاری گرفتار کر لئے

117

بھکر۔ 03 ستمبر (اے پی پی):بھکر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 04 اشتہاری ،ایک منشیات فروش اور ایک اسلحہ ناجائز رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے بھکر پولیس نے سرچ آپریشنز جاری ہیں ۔ اس ضمن میں صدر سرکل بھکر نے 02 ملزمان اشتہاری گرفتار کر لیے اور تھانہ بہل نے ایک ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج رجسٹر کیا۔

سرکل دریا خان میں تھانہ صدر دریا خان پولیس نے 01 مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا جبکہ ایک منشیات فروش ملزم جمیل کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ۔سرکل منکیرہ میں تھانہ منکیرہ پولیس نے اپنی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک ملزم حفیظ سے پسٹل 30 بور برامد مقدمہ درج رجسٹر سرکل کلورکوٹ میں میں تھانہ کلورکوٹ پولیس نے ایک ملزم اشتہاری گرفتار کر لیا ۔ سرچ آپریشن کا مقصد مشکوک افراد کی نگرانی ،جرائم پیشہ عناصر اور سہولت کاروں کی سرکوبی کرنا شامل ہے۔