- Advertisement -
بھکر۔ 28 اگست (اے پی پی):بھکر پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ڈی پی او صدر بھکر منصور احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر انسپکٹر خلاص خان ، ہدایت اللہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور عبدالواحد اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے 02 ملزمان ربانی خان ولد پائندہ خان اور عصمت اللہ ولد اورنگزیب کو گرفتار کر لیا۔
- Advertisement -
ملزمان نے سوشل میڈیا پر اسلحے کی تصاویر وائرل کی تھیں اور قانون کی خلاف ورزی کی تھی ۔ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا قانون شکن عناصر کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا گیا۔
- Advertisement -