بھکر۔ 20 نومبر (اے پی پی):بھکر پولیس نے گمشدہ گونگے بہرے بچے کو ڈھونڈ کر والدین سے ملوا دیا۔تھانہ سرائے مہاجر پولیس گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ایس ایچ او سرائےمہاجر سلیم اللہ خان نے کامران احمد چڈو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی نگرانی میں فوری ٹیم تشکیل دے کر گمشدہ کی تلاش شروع کر دی۔
پولیس نے گمشدہ بچے کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا، اس موقع پر والدین کی خوشی دیدنی تھی۔والدین اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور بچوں کو گھر کا ایڈریس اور موبائل نمبرز یاد کروائیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں پریشانی سے بچا جا سکے۔