سرگودھا۔ 26 دسمبر (اے پی پی):بھکر پولیس سمگلرز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیراء ہے، بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر گندم کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ انچارج چیک پوسٹ داجل سب انسپکٹر ملک عبدالقیوم چھینہ کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے 50 عدد گٹو گندم کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق دوران چیکنگ ایک ڈالہ نمبری2503-J-Bannu میں سے 50گٹو گندم مالیتی 1 لاکھ80 ہزار روپے ہے برآمد کر لی۔
ملزم محمد عزیرولد غلام مصطفیٰ کوگرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گاڑی اور گندم کوقبضہ پولیس میں لے کر حوالے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کر دیا گیا۔