بھکر پولیس نے 13 گینگز کے 37 ملزمان سمیت 8389 ملزمان کو گرفتار کیا

223
بھکر ،ماہ محرم الحرام کی آمد پر بھکر پولیس کا بھکر کے شہریوں کو ایک اہم پیغام

بھکر۔۔۔ 01 جنوری (اے پی پی):بھکر پولیس کی سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی میرٹ پالیسی پر بھکر پولیس نے عمل کرتے ہوئے کل 8895 مقدمات کا اندراج کیا جس میں 7827 مقدمات درج ہوئے ۔ پولیس نے 13 گینگز کے 37 ملزمان سمیت 8389 ملزمان کو گرفتار کیا ۔کل برامدگی 17 کروڑ 35 لاکھ 500 روپے کی کیں ۔

جس میں 02 آئل ٹینکرز 03 کاریں ، 423 موٹر سائیکلز،08 رکشے،237 مویشی 40 تولے طلائی زیورات، 201 موبائل فونز، سولر موٹرز، سولر پلیٹس، پیٹر انجن ودیگر سامان شامل ہے جو اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔پولیس نے اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے کل 1327 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے قتل کے 49 مقدمات کو یکسو کیا اور 05 بلائنڈ مرڈر بھی ٹریس کی ۔

اسلحہ ناجائز کے خلاف کامیابی کاروائی کرتے ہوئے ملزمان سے 397 پسٹل ,78 بندوقیں، 31 رائفل،13 کلاشنکوف اور 03 ریوالور برامد کئے۔ منشیات کے ملزمان سے 174 کلوگرام چرس 4420 لیٹر شراب 925 لیٹر لہن اور 18 چالو بھٹیاں شراب پولیس تحویل میں لی گئیں۔ بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سال 2024 میں بھکر پولیس نے سات کروڑ 57 لاکھ روپے کی برامدگی کی جس میں ایک لاکھ 34 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ,3595 گٹو گندم،50 ہزار ڈبیاں سگریٹ، 70 گٹو گٹکا، 37 بورے غیر ملکی کپڑا،1250 گٹو خشک دودھ,31 گٹو چھالیہ وغیرہ شامل ہیں۔

گورنمنٹ پنجاب کے احکامات پر جاری مہمات میں بجلی چوری کے ایک ہزار سے زائد مقدمات، سموگ کے 120 ،گاڑیوں کے ریفلیکٹر نہ ہونے کی وجہ سے 350 سے زائد مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ پولیس نے عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 4200 سے زائد سرچ اپریشن کیے۔ میثاق سنٹر بھکر پر اقلیتی برادری کے 200 لوگوں کی داد رسی کی گئی۔ جبکہ کھلی کچہریوں میں 07 ہزار شہریوں کے مسائل فی الفور حل کئے گئے۔