بھکر۔ 06 جون (اے پی پی):بھکر پولیس کی بڑی کاروائی میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کرنے والا متحرک گینگ گرفتار کر لیا گیا ۔ایس ڈی پی او صدر سرکل اسد عباس خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجر اکرام اللہ خان کی بڑی کارروائی، عوام کی نیندیں حرام کرنے والا خطرناک گینگ گرفتار کر لیا ۔چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 04 رکنی لاٹھی گینگ گرفتار کیا گیا ۔لاٹھی گینگ بھکر سمیت دیگر اضلاع میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے، گینگ کا سرغنہ افتخار عرف افتخارا لاٹھی تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لاٹھی گینگ تھانہ سرائے مہاجر کی حدود میں درجنوں چوریوں ڈکیتوں کی واردات میں ملوث پایا گیا خطرناک لاٹھی گینگ کے قبضہ سے برامد شدہ مال مسروقہ اور نقدی رقم کل مالیت *40 لاکھ روپے* اور ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں اسلحہ بھی برآمد کیا برامد شدہ اسلحہ میں 03 عدد پسٹل برامد جن کے زور پر شہریوں کو انکے مال سے محروم کیا جاتا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاٹھی گینگ کو قانونی کارروائی کے بعد جیل کی طرف بھیجا جائیگا اور ڈکیتوں کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوانے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔بکھر پولیس کو اس بہترین کارروائی اور شاندار کارکردگی دکھانے پر *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان* نے ایس ایچ او تھانہ سرائے اکرام اللہ خان، تفتیشی افسر مہر شبیر احمد سیال سب انسپکٹر ، صابر حسین سب انسپکٹر ، رانا جاوید اقبال اور ملک عبد الستار اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت تمام ٹیم کو شاباش دی انعامات سے نوازنے کا حکم جاری کیا۔