بھکر۔ 03 اپریل (اے پی پی):بھکر پولیس نے سال 2025 کی پہلے تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ پولیس نے325 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جس میں دوہرے قتل کے دو اشتہاری ملزمان گرفتار کیے گئے جو 2021 سے اشتہاری تھے۔بھکر پولیس نے مختلف جرائم کےکل 1658 ملزمان کو گرفتار کیا جس میں 23 ملزمان گھناؤنے جرائم میں ملوث پائے گئے، بھکر پولیس نے ڈکیتی ، چوری راہزنی ،موٹر سائیکل چوری کے سینکڑوں مقدمات میں مال مسرقہ ریکور کیا جس کی مالیت 2 کروڑ 63 لاکھ روپے ہےجس میں 70 سے زائد موٹر سائیکلز ، 53 عدد مال مویشی ، 11طلائی زیورات 10 تولے چاندی ،23 سولر موٹرز ،110 سولر پلیٹس، نقدی و دیگر سامان شامل ہے برامد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ۔
اسلحہ کلچر کے خاتمے کیلیے اور پرامن پنجاب کے ویژن پر بھکر پولیس نے 151 مقدمات کا اندراج کیا جس میں اسلحہ رکھنے والے ملزمان سے 111 عدد پسٹلز ، 34 عدد بندوق ،08 عدد رائفلز ، 03 کلاشنکوف اور ایک ہزار سے زائد راؤند کارتوس برامد کیےمنشیات سے پاک پنجاب کہ ویژن پر بھکر پولیس نے 101 مقدمات منشیات کا اندراج کیا جس میں 56 کلوگرام چرس ، 2000 لیٹرسے زائد شراب اور لہن ، 09 عدد شراب کی چالو بھٹیاں , لاکھوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو گرام ائس اور ہیروئن برآمد کی ایمرجنسی 15 کال کی معقول اطلاعات پر بھکر پولیس نے 553 مقدمات کا فل فور اندراج کیا۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مشن پر ڈی پی او بھکر نے 55 کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا 725 لوگوں کو مستفید کیا۔بھکر پولیس نے ساونڈ ایکٹ کے 233 مقدمات
ون ویلنگ ،بھکاری ایکٹ، عاضی کرایہ داری ایکٹ ،پتنگ بازی کے سینکڑوں مقدمات کا اندراج کیا۔موبائل فون ایپلیکیشن Egadget کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کے 90 موبائل فون برامد کیے گئے جس میں 08 موبائل فون ڈکیتی جیسے مقدمات میں استعمال ہوئے تھے ۔بھکر پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 82 مقدمات کا اندراج کیا ، تین ماہ میں 25579 افراد کا چالان کیا گیا جن پر تقریبا 03 کروڑ مالیت کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے 8186 لائسنس اور 1294 لرنر لائسنس جاری کیے گئے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے لیے 35 سے زائد واکس اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھکر پولیس نے 5485 لیٹر ایرانی ڈیزل ,40 گٹو گندم لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم سگریٹ چھالیہ ،ایرانی کپڑا، 04 اسلحہ ناجائز ،03 اشتہاری
03 من سے زائد مضر صحت گوشت برامد کیا۔پولیس خدمت مرکز بھکر پر 24650 شہریوں کو خدمات فراہم کر کے مستفید کیا گیا، تحفظ مرکز پر 2830 افراد اور اقلیتی برادری کے 42 شہریوں کو خدمات پہنچائی گئی پولیس خدمت مرکز بھکر پر موٹر سائکل لائسنس 1881 اور ڈرائیونگ لائسنس 9940 جاری کی گیے۔بھکر پولیس نے بچھڑے ہوؤں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار رکھتے ہوۓ 11 گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے وراثان کے حوالے کیا جسمیں 19 سال قبل گم ہونے والا بچہ نمایاں ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578253