بھکر پولیس کی منشات فروشوں کیخلاف مہم، 49 ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں چرس ، لٹر شراب برآمد

115
Rawalpindi Police
Rawalpindi Police

بھکر۔ 05 ستمبر (اے پی پی):بھکر پولیس نے منشات فروشوں کیخلاف مہم میں 49 ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس اور سینکڑوں لٹر شراب برآمد کر لی ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے تحت ڈی پی او بھکر محمد نوید کی قیادت میں بھکر پولیس کی جانب سے بھی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت 49مقدمات درج ہوئے۔ 49 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔

مجموعی طور پر 29 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی اور 714 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔جبکہ ناجائز اسلحہ ہولڈرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے 29 عدد پسٹل 30بور ، 04 عدد کلاشنکوف اور 05 عدد بندوقیں برآمد بھکر پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف ابھی مزید کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی پی او بھکر محمد نوید کا کہنا تھا کہ منشیات فروش قوم کے مستقبل کے دشمن ہیں۔ ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔