بھکر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم کی کارکردگی رپورٹ جاری

167
بھکر پولیس
بھکر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم کی کارکردگی رپورٹ جاری

بھکر۔ 02 ستمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران اب تک بھکر پولیس نے بھاری مقدار میں چرس،اور سینکڑوں لٹر شراب برآمد کر لی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے تحت ڈی پی او بھکر محمد نوید کی قیادت میں بھکر پولیس کی جانب سے بھی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اس مہم کے تحت کل 39 مقدمات درج ہوئے۔کل 39 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔ مجموعی طور پر 23 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی اور 583 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔

جبکہ ناجائز اسلحہ ہولڈرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے 21 عدد پسٹل 30 بور ، 03عدد کلاشنکوف اور 03 عدد بندوقیں برآمد، بھکر پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف ابھی مزید کاروائیاں جاری ہیں۔منشیات فروش قوم کے مستقبل کے دشمن ہیں۔ ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔