فیصل آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے موسم خزاںکی آمد کے باعث ستمبر و اکتوبر میں جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی ہے اور لائیو سٹاک فارمرز سمیت بھینس ، گائے ، بکریاںاوردیگر جانور و مویشی پالنے والے کاشتکاروں ، کسانوں ، زمینداروں سے کہا ہے کہ چونکہ موسم خزاں میں جانوروں میں …
بھینس ، گائے ، بکریاںاوردیگر جانور و مویشی پالنے والے لائیو سٹاک فارمر ستمبر و اکتوبر میں جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں، محکمہ لائیو سٹاک کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے موسم خزاںکی آمد کے باعث ستمبر و اکتوبر میں جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی ہے اور لائیو سٹاک فارمرز سمیت بھینس ، گائے ، بکریاںاوردیگر جانور و مویشی پالنے والے کاشتکاروں ، کسانوں ، زمینداروں سے کہا ہے کہ چونکہ موسم خزاں میں جانوروں میں منہ کھر کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتاہے لہٰذا وہ فوری طور پر اپنے مویشیوں اور جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچانے کیلئے حفاظتی و تدارکی اقدامات کے تحت ٹیکے لگوائیں تاکہ انہیں بعدازاں کسی پریشانی یا مالی نقصان کا سامنانہ کرنا پڑے۔ محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ منہ کھر کا وائرس جانوروںکے منہ اور کھروں کے درمیان کھال پر حملہ کرتاہے جس سے بھینسوں و گائیوں کی زبان ، تالو، مسوڑھوں ، ہوانہ اور کھروں کے درمیان چھالے پڑ جاتے ہیں جس سے ان کو تیز بخار ہو جاتا ہے اور وہ خوراک کھانا بندکرنے سمیت دودھ کی پیداوار بھی کم کردیتے ہیں۔اسی طرح بھیڑوں و بکریوں کے منہ میں سرخ دھبے نظر آتے ہیں اور رال ٹپکنا شروع ہو جاتی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ تمام ویٹرنری ہسپتالوں ، ڈسپنسریوں میں متعلقہ ٹیکے وافر مقدار میںموجودہیں








