18.8 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںبہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام سالانہ تین روزہ اسپورٹس گالا...

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام سالانہ تین روزہ اسپورٹس گالا کا انعقاد

- Advertisement -

ملتان۔ 23 فروری (اے پی پی):فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام سالانہ تین روزہ اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سیفٹی، پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن ، ڈاکٹر طارق اسماعیل چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس، ڈاکٹر انیلہ حمید،چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنالوجی اور طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض اور پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان نے کھیلوں کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صحت کی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہے،کھیل نہ صرف جسمانی طاقت بڑھاتے ہیں بلکہ یہ دل کی صحت کو بھی مضبوط کرتے ہیں ،کھیلوں سےذہنی سکون ملتا ہے اور دباؤ کم ہوتا ہے،اس سے وزن کوقابو میں رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے اورجسم میں توانائی کی سطح بڑھتی ہے،باقاعدگی سے کھیلنا صحت کے لیے ضروری ہے۔مریم ہال میں لڑکیوں کے میچز کا انعقاد کیا گیا اور فیکلٹی آف فوڈ سائنس کے گراؤنڈ میں لڑکوں کے کھیل منعقد ہوئے۔کھیلوں میں طلباء و طالبات نے بھر پور شرکت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565058

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں