ملتان۔ 26 جولائی (اے پی پی):ریسکیو1122کی جانب سے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنسز میں پاکستان لائیو سیور پروگرام کے تحت فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
ریسکیواینڈسیفٹی آفیسرمحمد ارشد خان،میڈیکل انسٹرکٹر زاہد حسین،انسٹرکٹر محمد عمران، محسن اقبال ریسکیو سکاؤٹ پر مشتمل ٹیم نے جمعے کو یہاں بی زیڈ یو کے ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس میں پاکستان لائیو سیور پروگرام تحت فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا۔ریسکیو سکاؤٹ ایپ پر 30 سے زائد شرکا کو رجسٹر کیا گیا۔ا بتدائی طبی امداد کی ٹریننگ میں سانس اور دل کے بند ہو جانے کی صورت میں مصنوعی طریقے سے بحالی،زخمی ہونے کی صورت میں خون کے ضائع ہونے کو بچانے کے بارے تربیت دی گئی
۔تربیتی ورکشاپ پری ٹیسٹ، پوسٹ ٹیسٹ، عملی تربیت اور سوال و جواب کے سیشن پر مشتمل تھی۔ اختتام پر فوڈ سائنس ڈیپارٹمنٹ کے شرکا نے اس ورکشاپ کے انعقاد پر ریسکیو1122 کا شکریہ ادا کیا ۔ورکشاپ کو مفید اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا اس سے اداروں کے درمیان باہمی تعاون میں اضافہ ہو گا۔