بہادر، سچے اور غیرت مند پشتونوں کی عوامی عدالت نے عمران خان کے سازشی خط کے تماشے کو آج پوری قوت سے مسترد کر دیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

100

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کے صوابی میں کامیاب جلسہ پر خیبر پختونخوا کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر، سچے اور غیرت مند پشتونوں کی عوامی عدالت نے عمران صاحب کے سازشی خط کے تماشے کو آج پوری قوت سے مسترد کر دیا ہے۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا وہ سیلاب ہے جس نے آج جھوٹے اور مکار سازشیوں کی سازشی تھیوری دفن کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سال سے صوبے میں مسلط نالائقی، نااہلی اور کرپشن کے خلاف عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ تماشے بند کرو اور اپنی کارکردگی کا حساب دو۔