38.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںبہادر افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، سینیٹر...

بہادر افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، سینیٹر عبدالقادر

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):سینیٹر عبدالقادر نے پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی، قومی دفاع کی حکمت عملی، اور وزیراعظم پاکستان کے جرات مندانہ فیصلوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہاکہ آج ہم یومِ تشکر منا رہے ہیں اور اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

سینیٹر عبدالقادر نے بتایا کہ وزیراعظم نے مسلح افواج کے سربراہان کو مکمل اختیار دیا تھا کہ وہ دشمن کو جب، جہاں اور جیسے چاہیں جواب دیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ قیادت کا اعتماد تھا جس کا نتیجہ قوم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔انہوں نے بھارت میں ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گجرات کا قاتل مودی آج بھی بھارت کے اندر مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کر رہا ہے، اور پاکستان کے خلاف بیرونی محاذ پر دہشت گردانہ عزائم رکھتا ہے۔ دنیا اب یہ سب کچھ دیکھ رہی ہے۔

- Advertisement -

سینیٹر عبدالقادر نے مزید کہاکہ مودی رافیل جہازوں کے گھمنڈ میں پاگل ہو چکا تھا، اُسے بات چیت کا بھی ہوش نہیں تھا ۔ مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب کشمیر کا مسئلہ صرف ایک خطہ یا سرحدی تنازع نہیں رہا، بلکہ بین الاقوامی سطح پر اس کا حل ناگزیر ہو چکا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597748

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں