38.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومتازہ ترینبہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، قوم اپنے سپاہیوں کی قربانیوں...

بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، قوم اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے ،صدر کی معرکہ حق میں شہید ہونے والے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد کے موقع پر گفتگو

- Advertisement -

راولپنڈی ؍اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، شہدا اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے۔

صدر مملکت جمعہ کو بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر گئے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد کے موقع پر صدر مملکت نے شہید کے والد اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ِ تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے شہید کی وطن کیلئے خدمات اور دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہم اپنے شہدا اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے شہید کیلئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا کی۔ انہوں نے شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے صبر جمیل کی دعا کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597676

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں