37.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومقومی خبریںبہار، کرتہ پاجامہ پہننے پر مسلم صحافی اور اسکے بھائی پرہندوتوا غنڈوں...

بہار، کرتہ پاجامہ پہننے پر مسلم صحافی اور اسکے بھائی پرہندوتوا غنڈوں کا حملہ

- Advertisement -

پٹنہ۔29اپریل (اے پی پی):بھارتی ریاست بہارمیں ایک مسلم صحافی اور اس کے بھائی کوکرتہ ، پاجامہ پہننے پر ہندوتوا غنڈوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صحافی دانش اپنے بھائی کے ساتھ گھر جا رہاتھا جب دودرجن کے قریب مشتعل بلوائیوں نے انہیں مارنا پیٹنا شروع کر دیا ۔سوشل میڈیا پر حملے کے بعد دانش اور اس کے بھائی کی ویڈیو وائرل ہے ،جس میں انہیں خون میں لت پت پڑے ہوئے دکھایاگیاہے۔پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے بھارت بھر میں مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور دکانوں پر حملے، مسلم مریضوں کے علاج سے انکار، ہندوتواغنڈوں اور تنظیموں کی طرف سے خواتین، خاص طور پر کشمیری طالبات کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات بھارت بھر سے رپورٹ ہورہے ہیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589406

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں