28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںبہارہ کہو میں 20 ہزار ایکڑ زمین خریدی گئی ہے، اکرم درانی

بہارہ کہو میں 20 ہزار ایکڑ زمین خریدی گئی ہے، اکرم درانی

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ بہارہ کہو میں 20 ہزار ایکڑ اور ٹھلیاں میں 10ہزار کنال ز مین خریدی گئی ہے اور ترقیاتی کام جلد شروع ہو جائے گا ۔ جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہاﺅسنگ اکرم خان درانی نے کہا کہ ٹھلیاں میں 24 ارب روپے کی کرپشن کی کہانیاں بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاﺅسنگ سکیموں میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کےلئے کوٹہ 2,2فیصد بحال ہو گیا ہے۔ بہارہ کہو میں 20 ہزار ایکڑ اور ٹھلیاں میں 10ہزار کنال ز مین خریدی گئی ہے اور ترقیاتی کام جلد شروع ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سوسائٹیاں اور بیورو کریسی میں چند عناصر نئی حکومتی ہاوسنگ سکمیوں میں رکاوٹ ڈالا کرتے تھے۔اکرم خان درانی نے کہا کہ ملک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، ہمیں یکجہتی کے ساتھ چلنا ہے،ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کر کے آگے بڑھنا ہے، ہم نے جتنی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں دی ہیں کسی ملک نے اتنی نہیں دیں۔ قبل ازیں نیشنل پریس کلب پہنچنے پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم، سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں، صدر آر آئی یو جے مبارک زیب خان، جنرل سیکرٹری علی رضا علوی، صدر ایپنک لقمان شاہ، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا اور صحافیوں اور میڈیا ورکرز کا 2, 2 فیصد کوٹہ بحال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اکرم خان درانی کو نیشنل پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ بھی پیش کی گئی اور انہیں پریس کلب کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71561

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں