22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومزرعی خبریںبہاریہ سورج مکھی کی فصل سے بہتر پیداوار کے حصول کے لئے...

بہاریہ سورج مکھی کی فصل سے بہتر پیداوار کے حصول کے لئے بروقت آبپاشی کی جائے،محکمہ زراعت

- Advertisement -

سیالکوٹ ۔ 13 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع )سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کہا ہے کہ سورج مکھی کی فصل سے بہتر پیداوار کے حصول کے لئے بروقت آبپاشی کی جائے۔ سورج مکھی کی بہاریہ فصل کو عام طور پر 5 آبپاشیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

پہلا پانی فصل کے اگاؤ سے 20 دن بعد، دوسرا پانی پہلے پانی کے تقریباً 20 دن بعد، تیسرا پانی پھول نکلتے وقت، چوتھا پانی بیج بننے کے عمل کے دوران اور آخری پانی بیجوں کی دودھیا حالت یا بیجوں کی بڑھوتری کے دوران لگانا چاہیے۔”اے پی پی”سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سورج مکھی کی فصل کو اس کی کل ضرورت کا 20 سے 25 فیصد پانی فصل اٴْگنے سے لے کر ایک ماہ کے دوران لگانا چاہیے۔

- Advertisement -

فصل کو سوکا لگ جائے تو بیج کی پیداوار میں 40 فیصد سے زیادہ کمی ہوجاتی ہے اس کمی کی وجہ یہ ہے کہ ایک طرف تو عمل زیرگی متاثر ہوتا ہے جس سے پھول کے مرکز میں بیج نہیں بنتے اورجو بیج بنتے ہیں ان کی جسامت بہت چھوٹی ہوتی ہے اور وہ بیج اندر سے خالی ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مارچ اوراپر یل میں موسم گرم ہو جائے تو فصل کو پانی دینے کا دورانیہ کم مگر پانی زیادہ مرتبہ لگانا چاہیے۔

شدید موسم میں آبپاشی کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔ بروقت آبپاشی کرنے سے بیج صحت مند اور زیادہ بنتا ہے جس سے پیداوارمیں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر زیادہ گرمی ہو تو بہاریہ سورج مکھی کو پھول نکلتے وقت پانی کا وقفہ کم کر دیناچاہیے ورنہ عمل زیرگی متاثرہونے کی وجہ سے پھول کا کچھ حصہ بیج بننے سے محروم رہ جاتا ہے جسکی وجہ سے پیداوار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571982

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں