بہاولنگر 07 اپریل (اے پی پی):بہاولنگر میں معمولی تکرار پر فائرنگ کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق، ملزم موقع سے فرارہو گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے،
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقہ سنتیکا میں معمولی تکرار ملزم بشیر احمد نے طیش میں آکر فائرنگ کرتے ہوئے 38 سالہ خاتون رانی بی بی کو قتل کردیا، قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس تھانہ تخت محل نے مقتولہ رانی بی بی کے بھائی ریاض جوئیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔