بہاولنگر ۔ 06 اپریل (اے پی پی):بہاولنگر حاصل پور روڈ پر 48 فتح کے قریب تیز رفتار بس نے عید شاپنگ کےلئے جارہے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجےمیں ایک ہی خاندان کے موٹرسائیکل پر سوار 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ عنایت علی ، 50 سالہ امینہ بی بی ، 16سالہ علی اصغر اور 6 سالہ ثناءٕ کے ناموں سے ہوئی ہے ،جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی ، بیٹا اور نواسی شامل ہیں ،حادثہ تیزرفتاری غفلت کے باعث پیش آیا
،بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ،ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،تھانہ بخشن خان پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اپنی قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔