بہاولنگر 25 نومبر (اے پی پی):بہاولنگر روجھانوالی کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی سیم نہر میں گر نے سے 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی ہوگئے۔
روجھانوالی موڑ کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ،تیز رفتاری میں گاڑی دھند کے سبب بے قابو ہوکر سیم نہر میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے 2 جوان شہیدجبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں حوالدار محمد کاشف اور ڈرائیور کانسٹیبل رضوان شوکت شامل ہیں ۔زخمیوں میں عبداللہ طارق ، محمود اور جعفر شامل ہیں، حادثے کا شکار ہونیوالی گاڑی ملزمان کے تعاقب میں جارہی تھی۔