بہاولنگر ،ضلعی انتظامیہ کی رمضان المبارک کے دوران ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی ، 426 افراد گرفتار، 73 مقدمات درج

236
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

بہاولنگر ۔22 مارچ (اے پی پی):بہاولنگر ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی سربراہی میں حکومتی ویژن کے مطابق رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے

، ضلع بھر میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے تدارک کے لئے 50 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس 24/7 کی سطح پر فیلڈ میں متحرک ہیں ، ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی ، ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے سرکاری قیمتوں کے نفاذ کیلئے یکم مارچ سے 21 مارج 2024 تک 30 ہزار 136 انسپیکشنز کی ہیں، ناجائز منافع خوری پر 5974افراد کو جرمانے کیے گئے اور 426 افراد کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ 73 کے خلاف ایف آئی آر کا اندرج کروایا گیا ہے،

ناجائز منافع خوروں کو 33 لاکھ 82 ہزار 100 روپے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مزید کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری کے علاوہ ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹی اشیاءبیچنے والوں کیخلاف بھی کاروائیاں کی جاری ہیں، ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا علیحدہ علیحدہ ڈیش بورڈ بنوا کر فیلڈ کارروائیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔