بہاولنگر ،ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

132
بہاولنگر ،ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

بہاولنگر۔ 8 اپریل (اے پی پی):بہاولنگر میں ٹریفک حادثہ باپ بیٹا جاں بحق ،خاتون سمیت 2 افراد زخمی ،ہسپتال منتقل کر دئیے گئے ہیں ۔78 موڑ ڈاہرانوالہ روڈ کے قریب توڑی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر حادثے میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔جاں بحق افراد کی شناخت 60 سالہ نذیر احمد اور 40 شوکت علی کے ناموں سے ہوگئی ۔ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کردی حادثے کا شکار ہونے والے افراد عید کی شاپنگ کے سلسلے میں جارہے تھے۔