بہاولنگر ، نواحی بستی میں 3 نوجوان کنویں میں ڈوب کر جاں بحق

بہاولنگر کے علاقہ 28 گجیانی کی اضافی بستی میں بکری کنویں میں گرگئی، بکری کو بچانے کےلئے نوجوان کنویں میں اترکر ڈوب گیا

بہاولنگر ۔ 01 جولائی (اے پی پی):بہاولنگر کے علاقہ 28 گجیانی کی اضافی بستی میں بکری کنویں میں گرگئی، بکری کو بچانے کےلئے نوجوان کنویں میں اترکر ڈوب گیا، دوسرا نوجوان ڈوبنے والے نوجوان کو بچانے کےلئے کنویں میں اترا مگر وہ بھی ڈوب گیا ۔ دونوں ڈوبنے والے نوجوانوں کو بچانے کےلئے تیسرا نوجوان اترا مگر وہ بھی ڈوب گیا۔ کنویں میں ڈوبنے والے تینوں نوجوان یکے بعد دیگرے دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 حقیقی بھائی شامل ہیں، ریسکیو ٹیموں نے لاشیں کنویں سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ محمد علی 22 سالہ زین اور 18 سالہ محمد اکبر شامل ہیں

مزید خبریں