بہاولنگر تیزاب گردی کیس،وزیر اعلی پنجاب کا نوٹس

136
بہاولنگر تیزاب گردی کیس،وزیر اعلی پنجاب کا نوٹس

بہاولنگر 06 اپریل (اے پی پی):بہاولنگر میں تیزاب گردی کیس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نوٹس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تیزاب پھینکنے والے ملزم نوید کو گرفتار کرلیاہے۔

ترجمان بہاولنگر پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ ڈونگہ بونگہ منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملزم گذشتہ رات ڈھانی ملاپر میں میلاد سے واپس گھر آرہی 18 سالہ سدرہ پر تیزاب پھینک کر فرار ہوا تھا جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیکر آئی جی پنجاب کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔