بہاولنگر دو مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ،8 افراد زخمی ہوگئے

86
بہاولنگر دو مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ،8 افراد زخمی ہوگئے

بہاولنگر 5 اپریل (اے پی پی):بہاولنگر میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ8 افراد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پہلے حادثہ میں 282 ایچ آر کے رکشہ اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے ،جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی ہے،متوفی 283 ایچ آر کا رہائشی ہے ۔

دوسراحادثہ منچن آباد مین ہائی وے روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔زخمیوں میں حارید، حافظ خضر ، نعمان ، لطیف اور یاسین شامل ہیں۔