بہاولنگر میں حکومت پنجاب کی جانب سے 1122 ائیر ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

62
ریسکیو 1122کا پاکستان،ویسٹ انڈیز دوسرے ٹیسٹ کے دوران ایمرجنسی کور پلان
1122 Air Ambulance Service

بہاولنگر 09 اکتوبر (اے پی پی):بہاولنگرمیں حکومت پنجاب کی جانب سے ریسکیو 1122 کے تحت ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا گیا ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے پہلا مریض پی آئی سی لاہور منتقل کردیا ،بہاولنگر ریسکیو 1122 نے ایئر ایمبولینس کے ذریعے پہلا مریض بہاولنگر سے لاہور شفٹ کر دیا۔غلام فرید ہارٹ اٹیک کا مریض تھا جسکا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج ہونا ضروری تھا۔ہارٹ کے سیریس مریض کے لئے فوری طور پر ایئر ایمبولینس کا انتظام کیا گیا۔

ریسکیو 1122 نے بحفاظت مریض کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کر دیا ۔ممبر صوبائی اسمبلی سہیل خان نے ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی زندگی بچانے کےلئے ائیر ایمبولینس کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کی عکاس ہے، ائیر ایمبولینس سروس سے بہاولنگر اور دیگر ملحقہ اضلاع کے لاکھوں لوگ مستفید ہوسکیں گے۔