بہاولنگر۔ 09 ستمبر (اے پی پی):بہاولنگر میں سال 2024 کی تیسری قومی پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا پولیو 9 ستمبر تا 13 ستمبر جاری رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم میں 2562 موبائل، 136 فکس اور 88 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔پولیو مہم میں 592575 بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے 2786 ٹیمیں 5 روز میں 100 فیصد ٹارگٹ پورا کریں گی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین وٹامن اے لازمی پلوائیں۔