بہاولنگر۔ 03 اپریل (اے پی پی):بہاولنگر میں رمضان المبارک میں زائدالمیعاد مشروبات کی روک تھام کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم عمل ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عطاء عارف کی سربراہی میں ہارون آباد میں کولڈ ڈرنکس کے گودام کی انسپکشن، 150 لٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس تلف کردی گئیں، کارروائی تبلیغی مرکز کر قریب کولڈ ڈرنکس کے گودام میں کی گئی۔انسپکشن کے دوران سینکڑوں لٹر زائدالمیعاد مشروبات برآمد کی گئیں۔
زائدالمیعاد مشروبات فریش سٹاک کے ساتھ سٹور کی گئیں تھیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مضر صحت مشروبات موقع پر تلف کردیں۔ گودام مالک کو 35 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کو کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کو عوام کی صحت سے کھلواڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔