بہاولنگر میں کھیل کے حوالے سے بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے،ڈپٹی کمشنر

104
سپورٹس

چشتیاں۔ 17 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذولفقار احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑی ملک کا سفیر ہوتا ہے، بہاولنگر میں کھیل کے حوالے سے بھرپور ٹیلنٹ ہے جسے نکھار کر اجاگر کرنے میں محکمہ سپورٹس عملی کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی رضا کے ہمراہ حیدر اسٹیڈیم میں جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر ہاکی ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہاکی، فٹبال، کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور ٹیک بال کے حوالے سے بھرپور ایونٹ کروانے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم عظمی بشیر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنی محنت اور لگن سے کھیل کے میدانوں کو آباد رکھنے کے لیے اسی جوش و جذبہ کے ساتھ مصروف عمل رہیں گی۔

انہوں نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو بھی مبارکباد دی۔ میڈم عظمیٰ بشیر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او علی رضا نے طور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے