بہاولنگر چک 209 مراد کے قریب پولیس مقابلہ ، مطلوب ڈاکو ہلاک

65
بہاولنگر چک 209 مراد کے قریب پولیس مقابلہ ، مطلوب ڈاکو ہلاک

بہاولنگر۔ 22 مارچ (اے پی پی):بہاولنگر کے چک 209 مراد کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 3 ڈاکو فرارہوگئے، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت شہر یار عرف خضری کے نام سے ہوئی ہے، جو بین الاضلاعی 8 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہے ۔

پولیس نے ملزم کو گذشتہ روز گرفتار کیا تھا اور مال مسروقہ اور اسلحہ برآمدگی کیلئے لے جا رہی تھی کہ اسے پولیس حراست سے آزاد کروانے کےلئے گھات لگائے ملزم کے 3 ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلے میں ملزم شہریار عرف خضری اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگیا۔

مارا جانیوالا ڈاکو قتل، ڈکیتی، راہزنی کے 30 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث تھا اور لاہور بہاولپور، ساہیوال، ملتان و دیگر اضلاع کی پولیس کو بھی مطلوب تھا، پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔