بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں کےایک لاکھ 90 ہزار گھرانوں کو رمضان راشن بیگز کی تقسیم

150
Distribution of rations
Distribution of rations

چشتیاں نمائندہ۔ 24 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بہاولنگرذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ ضلع کی پانچ تحصیلوں چشتیاں،ہارون آباد،فورٹ عباس،منچن آباد،بہاولنگر میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے پروگرام رمضان نگہبان پروگرام کےتحت حکومت کی طرف سے فراہم کردہ فہرستوں کے مطابق ایک لاکھ 90ہزارسے زائد راشن بیگز تقسیم کردئے ہیں۔

انہوں درائے ستلج کے پارموضع رتیکا ہٹھاڑمیں راشن بیگزکی توسیم کے موقع پر میڈیا کومزید بتایا کہ مستحق لوگوں کی شناخت کرکے ڈورٹوڈور پالیسی کے تحت لوگوں کےگھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا ہےاور رمضان المبارک کےمہینہ اورروزہ داری کے باوجود خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر منچن آباد احمد جاوید کشتی کےذریعے دریا پارکرکے مستحقن کے گھر جا پہنچے اور انہوں نے ریونیو سٹاف کی مدد سے مستحقین کو راشن فراہم کیا۔