بہاولنگر۔ 01 اگست (اے پی پی):ضلع بہاولنگرمیں 25 سال بعد پولیو وائرس کی دوبارہ موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ صحت ترجمان کے مطابق مدنی کالونی اور مدینہ ٹائون کے علاقوں میں پولیو وائرس موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، ای ایس ٹیسٹ کے دوران مذکورہ علاقوں کے سیوریج سیمپلز میں وائلڈ پولیو وائرس پایا گیا ہے،اس پولیو وائرس کا لنک ضلع حیدر آباد سے ہے، مذکورہ وائرس 24 مئی 2024 کو حیدر آباد میں منظر عام پر آیا تھا ۔
پولیو وائرس کی تصدیق پر ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں سمیت شہر گردونواح کی 8 یونین کونسلز میں ہنگامی طور پر پولیو ویکسی نیشن اور سرویلینس کا عمل شروع کردیا ہے، 3 روز میں اربن اور ملحقہ علاقوں میں پولیو ویکسی نیشن ، ایچ آر ایم اور مکمل سرویلینس کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بہاولنگر ء 2000 سے پولیو فری ہے اور 25 وہاں اب سال بعد پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔