بہاولپور،چڑیاگھرمیں 81نئے جانور لاہورچڑیاگھراورسفاری زولاہور سے بہاولپورچڑیاگھرمیں منتقل کردئیے گئے ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈ لائف

60
Bahawalpur Zoo
Bahawalpur Zoo

بہاول پور30 جنوری (اے پی پی):بہاولپورچڑیاگھرمیں 81نئے جانور لاہورچڑیاگھراورسفاری زولاہور سے بہاولپورچڑیاگھرمیں منتقل کردئیے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈ لائف کی جانب سے ڈی جی وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ شیرباغ بہاولپورکی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تیزی سے کام جاری ہے۔

ہدایات کے مطابق شیرباغ میں 81نئے جانوروں کااضافہ کیاگیاہے جن میں 22شیر، 2ٹائیگر، 17بن مانس،4بندر، ایک لگڑبگا، ایک ریچھ، ایک عریبین بھینسا، 5ریڈ ہرن اور26مفلون شیپس شامل ہیں جبکہ21نئے پرندے بھی جن میں 5پیلیکن،6 بلیک سوان اور 10فلیمنگو شامل ہیں۔

مزیدبتایاگیاہے کہ جانوروں کے پنجرے /ہٹس اوربطخوں کے تالاب سمیت دیواروں کی مرمت بھی مکمل کرلی گئی ہے،پارکس اینڈ ہارٹی کلچراتھارٹی کی جانب سے چڑیاگھرمیں ایک خوبصورت لان بھی بنادیاگیاہے۔