بہاولپور ، اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کی قرعہ اندازی کے پہلے مرحلے کا انعقاد

336
پنجاب بھر میں اپنی چھت اپناگھرپروگرام کی قرعہ اندازی،وزیراعلی مریم نواز نے ڈی جی خان میں بٹن دبا کر افتتاح کردیا
پنجاب بھر میں اپنی چھت اپناگھرپروگرام کی قرعہ اندازی،وزیراعلی مریم نواز نے ڈی جی خان میں بٹن دبا کر افتتاح کردیا

بہاول پور ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کم آمدن والے خاندانوں کے لیے شروع کئے گئے ہاؤسنگ پراجیکٹ ”اپنی چھت اپنا گھر“پروگرام کی قرعہ اندازی کے پہلے مرحلہ کا انعقاد پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ لاہور کے زیراہتمام آن لائن کیا گیا۔

اس قرعہ اندازی میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ سیف انور جپہ اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔

بہاول پور ضلع کے کم آمدنی والے افراد کی قرعہ اندازی کے امور انجام دینے کے لئے ڈپٹی کمشنربہاول پور ظہیر انور جپہ نے کمشنر آفس بہاول پور کے کانفرنس روم میں بذریعہ آن لائن شرکت کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ راؤ شفیق الرحمن، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم ذیشان اور دیگرمتعلقہ افسرن موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق ”اپنی چھت اپنا گھر“پروگرام کے پہلے مرحلہ میں بہاول پور ضلع کے4487 اہل افراد میں سے 192 افراد بذریعہ قرعہ اندازی کامیاب ہوئے ہیں۔