19.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںبہاول پور،سی ای او ہیلتھ بہاول پور ڈاکٹر عامر بشیر نے چولستان...

بہاول پور،سی ای او ہیلتھ بہاول پور ڈاکٹر عامر بشیر نے چولستان کے دور دراز علاقوں میں جاکر انسداد پولیو کی ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ کیا

- Advertisement -

بہاول پور۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):سی ای او ہیلتھ بہاول پور ڈاکٹر عامر بشیر نے چولستان کے دور دراز علاقوں میں جاکر انسداد پولیو کی ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔انہوں نے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور وٹامن کیپسول پلانے کے امور کا جائزہ لیا۔

سی ای او ہیلتھ یونین کونسل ڈیراور فورٹ یزمان کے علاقے بستی میرانہ اور بستی ڈیراور گئے نیز یونین کونسل میرانہ کے ٹوبہ جات میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ٹیموں کی جانب سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا جائزہ لیا۔انہوں نے پولیو ٹیموں کے ارکان کی جانب سے ڈور مارکنگ اور بچوں کی انگلیوں پر مارکنگ کا نشان بھی چیک کیا۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ انسداد پولیو کی مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کا ایک بچہ بھی پولیو کی ویکسین سے محروم نہ رہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=519028

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں