28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںبہاول پور،ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات...

بہاول پور،ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر سمیرا ربانی کی زیر صدارت اجلاس

- Advertisement -

بہاول پور۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):ٹریفک نظام میں بہتری لانے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر سمیرا ربانی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر نے کہا کہ حادثات کی روک تھام اور ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس ٹرانسپورٹ وہیکلز کے فٹنس سرٹیفکیٹ لئے جائیں اور ایل پی جی کا استعمال نہ کیا جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ حادثات کی روک تھام کے لیے ضلع کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک سائن بورڈ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے حوالے سے معلوماتی بورڈ نصب کیے گئے ہیں۔اسی طرح بہاولپور کی شہری حدود میں حادثات پر قابو پانے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے اقدامات بروئے کار لائے گئے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ثناء اللہ ریاض نے بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔\378

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518987

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں