بہاول پور 29 فروری (اے پی پی):ڈیزاسٹرمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب نے چیف منسٹرپنجاب کی سربراہی میں ہونیوالی پنجاب ایمرجنسی کونسل میٹنگ کی مکمل تفصیلات جاری کردیں۔
ڈیزاسٹرمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھرکے ڈپٹی کمشنرزکو چیف منسٹر پنجاب کی سربراہی میں ہونیوالی پنجاب ایمرجنسی کونسل میٹنگ کے فیصلوں اورتفصیلات سے تحریری طورپر آگاہ کیاگیاہے،میٹنگ میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا جس میں بتایاگیاہے کہ 2004ء سے اب تک ریسکیو 1122نے 14.1ملین متاثرین کوایمرجنسی سروس فراہم کی ہے اورایمرجنسی میں پہنچنے کا اوسطاً وقت 8منٹ رہاہے جبکہ ریسکیو کی جانب سے بتایاگیا کہ سال 2023ء میں روڈ ٹریفک حادثات جوڈیل کئے گئے 0.42ملین تھے،
میڈیکل ایمرجنسیزکے کیسیز 1.7ملین، کرائم کے حوالے سے سامنے آنے والے کیسیز 43ہزار302،آگ لگنے کے 20ہزار665 کیسیز،کرنٹ لگنے کے 11ہزار206کیسیز، آکوپیشنل انجریز 20ہزار597، جلنے کے تین ہزار 614کیسیز،ڈوبنے کے 1279کیسیز، عمارات گرنے کے 751اور جانوروں کوریسکیوکرنے کے 12ہزار238کیسیزکو کامیابی سے ڈیل کیاگیا۔ مزیدریسکیو کی جانب سے بتایاگیاکہ پنجاب میں ہر 1.25منٹ پر روڈایکسیڈنٹ ہوتاہے جو اموات اورمعذوری کی شرح میں اضافے کاسبب بن رہاہے جس میں زیادہ ترنوجوان شکارہورہے ہیں
،روزانہ کی بنیادپر11اموات اور 627سیریس زخمی سامنے آتے ہیں ان حادثات میں 80فیصدحادثات موٹرسائیکلوں کے ہورہے ہیں جس پرکونسل نے یونائیٹڈ نیشن گلوبل روڈسیفٹی ٹارگٹس جوکہ ٹریفک حادثات کو50فیصدکم کرنے کیلئے 2030ء تک دئیے گئے ہیں پرسختی سے عملدرآمدکی ہدایت کی جبکہ میٹنگ میں ریسکیو 1122کی جانب سے بتایاگیاکہ گزشتہ سال دریائے ستلج میں آنیوالے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب میں ریسکیوکے زریعے 3لاکھ 18ہزار 674سیلاب متاثرین کومحفوظ مقامات پرپہنچایاگیا
جس کیلئے 423بوٹس اور 1668ریسکیوئرز قصورسے بہاولپورتعینات کئے گئے جس پرچیف منسٹرپنجاب کی جانب سے ریسکیوکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ آئندہ دریاؤں کے احاطے /پیٹے میں مستقل کنسٹرکشن کے کاموں پرمکمل پابندی عائدکی جائے تاکہ انسانی زندگیوں کو اورپراپرٹیزکومحفوظ بنایاجاسکے۔