بہاول پور شہر کو خوبصورت اور سرسبزبنانے کے حوالے سے بروئے کار لائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

93

احمدپورشرقیہ۔ 16 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت اجلاس کا انعقادہوا۔اجلاس میں بہاول پور شہر کو خوبصورت اور سرسبزبنانے کے حوالے سے بروئے کار لائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ سڑکوں کی مرمت و دیکھ بھال کے کام، لین مارکنگ، سڑکوں کے میڈین پر رنگ و روغن، گرین بیلٹس کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ گھاس اور موسم کے مطابق پھولدار پودے لگائے جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سٹریٹ لائٹس فنکشنل رکھی جائیں اور شہر کے چوراہوں میں مانیومنٹ نصب کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران ٹیم کے طور پر کام کریں۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی،اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر،ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ،ایس ای ہائی ویز،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن،چیف آفیسر ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شجرکاری کے امور کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو تجاوزات کے خاتمے، سڑکوں کی مرمت و دیکھ بھال اور گرین بیلٹس کی دیکھ بھال کی ہدایت کی۔