بہاول پور 05 مارچ (اے پی پی):بہاول پور میں چائے بنانے کیلئے جلائی جانیوالی آگ جھونپڑیوں کولگ جانے سے چارمعصوم بچے جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔
موگہ قاسم والا بنگلہ تحصیل یزمان علاقہ پولیس تھانہ ڈیراورمیں چوہدری بلال نامی شخص کے پاس کمادکی کٹائی کے سلسلہ میں ضلع راجن پورسے مزدورپیشہ لوگ آکرجھونپڑے بناکر مقیم تھے۔گذشتہ روز 55سالہ خاتون نذیراں مائی نے چائے بنانے کیلئے آگ جلائی،غفلت کی وجہ سے آگ وہاں پرموجود جھونپڑیوں کولگ گئی جس کی زدمیں 4 معصوم بچے آگئے جس کے نتیجے میں 2سالہ بلال،ایک سالہ مقدس ،4سالہ علیزہ اور 3سالہ شبانہ جھلس کرموقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون بھی جھلس کرزخمی ہوگئی۔
اطلاع پرمقامی پولیس اورریسکیو 1122موقع پرپہنچ گئی جنہوں نے قانونی کارروائی شروع کردی جبکہ لواحقین نعشوں کولیکر اپنے علاقے راجن پورواپس چلے گئے۔